• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ، 7سال سے زیرالتوا انکوائریاں ایک ماہ میں نمٹانے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کریشن عدالت نے7سال سے زیر التوا 285 کریشن کی انکوائریاں ایک ماہ میں نمٹانے کا حکم دیدیاہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اینٹی کریشن کورٹ کے جج اقبال حسین میتھلو کی سربراہی میں اعلی سطح اجلاس کے دوران محکمہ صوبائی اینٹی کریشن حکام نے اظہار بے بسی اظہارکیا تاہم فاضل جج نے استفسارکیاکہ بتایا جائے 2011 سے اب تک 285 انکوائریاں کیوں زیر التوا ہیں جس پر حکام نے بتایاکہ ادارے ہم سے تعاون نہیں کرتے اورمتعلقہ ادارے ریکارڈ فراہم کرنے میں تعاون نہیں کرتے۔
تازہ ترین