• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ، ستمبر میں گرمی کا ستم، درجہ حرارت 40 تک پہنچ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں گرمی نے ستمبر میں ستم ڈھادیا، پارہ 40ڈگری کو چھو گیا، شہر میں سمندری ہوائیں بند اور شمال مغربی علاقوں سےچلنے والی ہواوں سے گرمی بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات میں موجود ہے، سمندری طوفان کا امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید نے جیو نیوز کو بتایا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث 4 روز تک شدید گرمی کی لہر کراچی کو لپیٹ میں لیے رکھے گی۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے اس دوران شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 26 ستمبر کے بعد سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر میں گرمی کی نئی لہر کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو تمام سرکاری اسپتالوں میں فوری طور پر ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کرنے اور ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کمشنر کراچی کو شہر میں ٹھنڈے پانی کے کیمپ لگانے کے ساتھ کے الیکٹرک کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت بھی جاری کی ہیں ۔
تازہ ترین