• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو میں ایکشن ہارر سائنس فکشن فلم ’وینم ‘کا پریمیئر

ماسکو ( مانیٹرنگ ڈیسک) روسی دار الحکومت ماسکو میں ایکشن سے بھرپورہولی وڈ ہارر سائنس فکشن فلم وینم کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس شاندار تقریب میں ہولی وڈ کے نامور اداکار ٹام ہارڈی سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔ روبن فلیسچر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ہولی وڈ کے معروف اداکار ٹام ہارڈی ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دینگے۔ فلم کی کاسٹ میں ٹام ہارڈی،مچل ولیمز، رز احمدجینی سلیٹ،اسکاٹ ہیز، ریڈ اسکاٹ،سام میدینا اور میک برینڈسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔میٹ ٹولماچ کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 5اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین