• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی لیونی کا میڈم تساؤ میوزیم میں اپنے مومی مجسمے کا افتتاح

ممبئی(ایجنسیاں)بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی نے میڈم تساؤ میوزیم میں اپنے موم کے مجسمے کا افتتاح کیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بھارت کا ایسا مجسمہ ہے جس میں سے خوشبو آئے گی۔ سنی کا یہ دلچسپ مجسمہ ایک فن پوز میں بنایا گیا ہے۔ موم کے مجسمے سے ان کے سگنیچر پرفیوم " لسٹ بائے سنی " کی خوشبو آئے گی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ” یہ میرے لئے بے حد خاص لمحہ ہے۔ میں میڈم تساؤ کی شکر گزار ہوں۔ سٹنگ سیشن سے لے کر مجسمہ کے مکمل ہونے تک کافی حیرت انگیز تجربات ہوئے۔ میڈم تساؤ کی ٹیم کا ان کی سخت محنت اور شاندار ہنر کیلئے شکریہ ادا کرتی ہو“۔واضح رہے کہ میڈم تساؤ گلیمر ، اسپورٹس ، تاریخ اور سیاست کی دنیا کے کرداروں کو ایک چھت کے نیچے لے آنے کیلئے مشہور ہیں۔

تازہ ترین