• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، عامر اور فخر قومی ٹیم کا حصہ ہونگے

دبئی (نمائندہ خصوصی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاسٹ بولر محمد عامر اور اوپنر فخر زمان کی بیٹنگ فارم پر ٹیم انتظامیہ کو تشویش لاحق ہے لیکن آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دونوں کھلاڑی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ جبکہ فاسٹ بولر وہاب ریاض کو بھی پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملنے کے روشن امکانات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق اور اظہر علی کے ساتھ تیسرے اوپنر فخر زمان ہیں۔حیران کن طور پر شان مسعود جو ٹیسٹ ٹیم کے لئے آئیڈیل اوپنر ہیں انہیں ٹیم میں جگہ بنانے میں مشکل درپیش ہے۔ شان مسعود ایشیا کپ کی ون ڈے ٹیم میں شامل تھے۔ محمد عامر ٹیسٹ میچ کھیلنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے لیکن انہیں تینوں فارمیٹ میں کھلایا جارہا ہے۔ عامر کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

تازہ ترین