• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگز کپ: ٹیموں کو سفر میں مشکلات کا سامنا

کورات سٹی، تھائی لینڈ(نمائندہ خصوصی) کنگز کپ سیپک ٹاکرا ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی دستے کو تھائی لینڈ کے پہنچنے کے بعد ٹرین کے سفر میں شدید دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جمعہ کی دوپہر بنکاک روانہ ہوئی تھی اور کراچی براستہ عمان ہفتے کی صبح ساڑھے چھ بجے بنکاک پہنچی۔ اس کے بعد بنکاک سے کورات سٹی کے سفر کیلئے انتظامیہ نے تمام ممالک کے کھلاڑیوں کو بذریعہ ٹرین پہنچانے کا انتظام کیا تھا ۔ کھلاڑی جو طویل سفر کے باعث شدید ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ کا شکار تھے، ٹرین کے سفر نے ان کی دقت میں مزید اضافہ کیا۔ ٹرین کے ساڑھے پانچ گھنٹے کے سفر کے دوران کھلاڑیوں کو کسی قسم کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی حتی کہ پینے کیلئے پانی بھی دستیاب نہیں تھا۔
تازہ ترین