• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شہر چونگ چنگ اور حیدرآباد کو فرینڈلی سٹی بنانے کا معاہدہ طے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں معا شی ترقی کے فروغ کے لئے چائنا کے صنعتی شہر چونگ چنگ اور حیدرآباد کو فرینڈلی سٹی بنانے کے حوالے سے جرنل فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے۔ یہ بات حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے صدر محمد شاہد نے چین کے تیسرے بڑے شہر چونگ چنگ اور حیدرآباد کو فرینڈلی سٹی بنانے کے حوالے سے پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت چائنیز کمپنیاں 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔ جنرل فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے نمائندے زینگ یانگ (Zhang Yang) نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حیدرآباد اور چونگ چنگ فرینڈلی سٹی ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں‘ رابطہ آفس بر ادر سٹی میں معا شی ترقی کے لئے تعاون کرتے ہوئے ٹیکنا لوجی متعارف کرائے گااور چائنا اور حیدرآباد کے تاجروں کے درمیان پل کے طو رپر کام کرے گا ۔ ٹو وہیلر اور تھری وہیلر گاڑیوں کی تیار ی میں تعاون بڑھائیں گے‘ اسٹیل‘ ٹیکسٹائل‘ کلاتھنگ‘ ایجوکیشن‘ سیاحت اور تعمیراتی سیکٹر میں بھی تعاون بڑھائیں گے‘حیدرآباد میں 12سے زائد صنعتوں میں چائنا موٹر سائیکل تیار کی جا رہی ہیں‘ چونگ چنگ چین کا شہر ہے جہاں پر مو ٹر سائیکل انجن اور پارٹس کی انڈسٹریز قائم ہیں۔ حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کی کوششوں سے چونگ چنگ اور حیدرآباد کو فرینڈلی سٹی بنانے کے معاہدے کے تحت جنرل فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس صوبہ سندھ حیدرآباد کا رابطہ آفس حیدرآباد سائٹ میں قائم کیا جا رہا ہے‘ جنرل فیڈریشن انڈسٹری اینڈ کامرس صوبہ سندھ حیدرآباد کے قیام کا مقصد صوبہ کے تاجروں و صنعتکا روں کو چینی کمپنیوں کے ساتھ روابط اور شراکت دا ری کے مواقع فراہم کرنا ہیں۔
تازہ ترین