• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ، امریکی فوج کا فضائی حملہ، 18 جنگجو ہلاک

 موغادیشو (صباح نیوز)جنوبی صومالیہ میں امریکی فوج کی جانب سے کیے گئے ایک فضائی حملے میں انتہا پسند گروپ الشباب کے 18جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطاق یو ایس افریقہ کمانڈ نے کہا کہ یہ کارروائی بندرگاہی شہر کسمایو سے کچھ فاصلے پر ذاتی دفاع میں کی گئی۔ افریکوم کے ایک ترجمان کے مطابق اس حملے میں امریکی یا اتحادی فوج کا کوئی سپاہی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ امریکہ رواں برس کے دوران الشباب کے خلاف ایسے بیس سے زیادہ فضائی حملے کر چکا ہے۔
تازہ ترین