• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر‘ 2لاکھ 87ہزار خاندانوں میں امدادی گندم تقسیم کرنے کا اعلان

اسلام کوٹ (رپورٹ / عبدالغنی بجیر) حکومت نے تھرپارکر ضلع کے قحط متاثرین میں کل سے امدادی گندم تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے حکم کے تحت ضلع تھرپارکر کے قحط متاثرین میں کل سے ریلیف گند م تقسیم شروع کی جائیگی ۔ ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد آصف جمیل نے کہا ہے کہ تھرپارکر ضلع کے قحط متاثرین میں نادرا کی فراہم کردہ خاندانوں کی فہرست کے مطابق 2؍لاکھ 8ہزار 247؍ خاندانوں میں 50؍ کلوگندم فی خاندان کے حساب سے تقسیم کی جائیگی جس میں تحصیل ننگر پارکر کے 44؍ ہزار 109خاندان، تحصیل مٹھی 35ہزار367خاندان، تحصیل اسلام کوٹ کے 35؍ ہزار 420خاندان، تحصیل چھاچھرو کے 35؍ ہزار 612؍ خاندان، تحصیل ڈاہلی کے 23ہزار 79خاندان، تحصیل ڈیپلو کے 22ہزار638خاندان اور تحصیل کلوئی 12؍ ہزار22خاندان شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ گندم متاثرین کو اصل قومی شناختی کارڈ کی بنیاد پر متعلقہ تحصیلوں کے کنکی گداموں سے ملے گی ۔
تازہ ترین