• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر مستحکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹ اوپن مارکیٹ میں پیرکو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزا نٹر بینک میں ڈالر کی قدر میںایک پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید124.22روپے سے بڑھ کر124.23 روپے اور قیمت فروخت124.32روپے سے بڑھ کر124.33 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدبغیر کسی تبدیلی کے 125.20روپے اور قیمت فروخت125.50روپے برقرار رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 146.50روپے سے بڑھ کر146.75روپے اور قیمت فروخت148 روپے سے بڑھ کر148.25روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید80پیسے کے اضافے سے163روپے سے بڑھ کر163.80روپے اور قیمت فروخت30پیسے کے اضافے سے165روپے سے بڑھ کر165.30روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید33.20روپے برقرار رہی جب کہ قیمت فروخت10پیسے کی کمی سے33.70روپے سے گھٹ کر33.60روپے ہوگئی ۔ یو اے ای درہم کی قیمت خرید34.10روپے اور قیمت فروخت 34.60 روپے مستحکم رہی۔ چینی یو آن کی قیمت خرید 18.50 روپے اورقیمت فروخت اور قیمت فروخت 19.50 روپے برقرار رہی ۔

تازہ ترین