• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالباسط ملک والد کی تدفین کے بعد مانچسٹر واپس پہنچ گئے، کمیونٹی افراد کی تعزیت

مانچسٹر (غلام مصطفی مغل)مانچسٹر کے ڈائریکٹر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ و سماجی شخصیت عبدالباسط ملک کے والد گرامی حاجی محمد بشیر ملک طویل علالت کے بعد گزشتہ دنوں پاکستان میںوفات پا گئے۔ملک عبدالباسط جو اپنے والد گرامی کی وفات پر پاکستان تشریف لے گئے تھے، تدفین کے بعد واپس مانچسٹر اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے اور دارالعلوم جامع مسجد لانگ سائٹ مانچسٹر میں ان کے مرحوم والد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیاجس میں اسلامیہ مسجد کے امام و خطیب اعظم مولانا عبدالغفور چشتی ،علامہ عظیم جی، جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کےسینئر وائس چیئرمین حاجی امجدحسین مغل ،ساتھ ساتھ گروپ کے چئیرمین اظہر شاہ،معروف امیگریشن لائر رانا ضیاء، خالد چوہدری،ڈاکٹر بابر، رانا رؤف،محمد زاہد، آغا سمیر،محمد طاہر، آغا اسرار،محمد جاوید اقبال، محمد احمدسمیت شہر بھر سے سیاسی وسماجی شخصیات کے علاؤہ، وکلاء،صحافی برادری، دوستوں، عزیزو اقارب سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور قرآن خوانی میں حصہ لیا ۔ مولانا عبدالغفور چشتی نے حاجی محمد بشیر ملک مرحوم کے لیے مغفرت و بخشش و بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔
تازہ ترین