• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اےکنٹرول ایریاز میں غیرقانونی شادی ہالز اور مارکیز کو فائنل نوٹسز جاری

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنے کنٹرول ایریاز میں غیرقانونی شادی ہالز اور مارکیزکو فائنل نوٹسز کا اجراء شروع کر دیا ہے جس کے بعد ان غیرقانونی شادی ہالز کو سربمہر کرنے یا پھر ان کی مسمارگی کے احکامات جاری ہونے کے توقع ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں غیرقانونی شادی ہالز اور تعمیرات کیخلاف ہونے والے ٓپریشن کے بعد آرڈی اے نے بھی مبینہ طور پر نوٹسز کی حد تک اپنی فرضی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے عملاً موقع پر اس کے برعکس ہو رہا ہے آج بھی جی ٹی روڈ، مورگاہ روڈ،ہائیکورٹ روڈ، اڈیالہ روڈ ، فتح جھنگ روڈ ، چکری روڈ سمیت ملحقہ آبادیوں سمیت آرڈی اے کے کنٹرول ایریاز میں غیرقانونی شادی ہالز اور مارکیوں کی تعمیرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، آرڈی اے کے کنٹرول ایریاز میں غیرقانونی تعمیرات کا جائزہ لینے کیلئے اگر دوسرے محکموں سے غیرجانبدار افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی جائے جو پچھلے دس سالوں میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کی فہرست تیار کرے تو شاید آرڈی اے میں بلڈنگ کنٹرول شعبے میں رہنے والا کوئی بھی افسر اور اہلکار نہیں بچ سکے گا جو ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ غیرقانونی تعمیرات کرانے میں مبینہ طور پر ملوث نہ رہا ہو ۔ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول علی عمران کو اس حوالے سے موقف جاننے کیلئے فون کیا گیا مگر انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔
تازہ ترین