• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

45کلو گرام چرس کی سمگلنگ ناکام‘ ملزم گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ٹرالر کے ذریعے لاکھو ں روپے مالیت کی 45کلو گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گزشتہ روز ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت قبائلی علاقہ ضلع خیبر سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر ایس پی سٹی شہزادہ وکب فاروق نے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور دیگر ممکنہ راستوں جس پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہو پر خصوصی ناکہ بندیوں کی ہدایت کی ڈی ایس پی سبرب فضل واحد نے بھی سبرب سرکل میں پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کا حکم جاری کیا جبکہ ایس ایچ او بھانہ ماڑی بمعہ دیگر پولیس نفری کے ہمراہ خود رنگ روڈ PAF ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک ٹرالر نمبرLES/8343 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی45 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم سند خان سکنہ ماشوخیل کو گرفتار کرلیا جس کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔
تازہ ترین