• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء کو سپلیمنٹری امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت مل گئی

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائیکورٹ نے پشاورتعلیمی بورڈ کی جانب سے پرچہ منسوخ کرنیوالے طلباء کو ضمنی امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دیتے ہوئے بورڈ کے احکامات معطل کرکے جواب طلب کرلیا‘ عدالت عالیہ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس محمدایوب خان پرمشتمل ورکنی بنچ نے یہ عبوری احکامات گزشتہ روزاسداللہ یوسفزئی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرمحمدطلحہ کی رٹ پٹیشن پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گزار سال اول کاطالبعلم ہے جس نے سال اول کے بعض پرچے منسوخ کرکے انہیں دوبارہ دینے کیلئے بورڈ میں فیس داخل کی تاہم بورڈ حکام کایہ کہناہے کہ منسوخ کئے جانیوالے پرچوں کیلئے وہ ضمنی امتحان میں پیش نہیں ہوسکتابلکہ وہ یہ پرچے اگلے سال سالانہ امتحان میں دے گا جوکہ ایک غیرآئینی فیصلہ ہے کیونکہ درخواست گزار کی ان پرچوں کیلئے تیاری مکمل ہے اوراگلے سال امتحان دینے سے اس کی تیاری ضائع ہوجائیگی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک قیمتی تعلیمی سال بھی ضائع ہوگالہٰذادرخواست گزارکو مذکورہ پرچے ضمنی امتحان میں دینے کی اجازت دی جائے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد بورڈ کے احکامات معطل کرتے ہوئے درخواست گزار کوضمنی امتحان دینے کی اجازت دیدی اوربورڈحکام سے جواب مانگ لیا۔
تازہ ترین