• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا:زین قریشی

ملتان(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو ختم کرنے کیلئے رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نےرواداری تحریک کے زیر اہتمام عالمی یوم امن کی تقریبات کے سلسلے میں تعریفی اسناد کی تقریب تقسیم سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے سبطین رضا لودھی، جمیل اصغر بھٹی، شفقت لنگاہ، زین بلوچ، محمد علی رضوی نےبھی خطاب کیا جبکہ مخدوم طارق عباس شمسی، اعجاز حسین جنجوعہ مہمان اعزاز تھے،آخر میں نمایاں کارکردگی والے سکائوٹس سجاد حسین بھٹی، امتیاز رانا، حارث محمود،تنویر الحسن، عبدالصمد، حسن طیب، حسنین عبداللہ،شہزاد لیاقت، دانش واحد، نعمان نواز، وسیم ملک، علی حسین، عبدالقدیر، ارسلان بلوچ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین