• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین یونین نے عدلیہ کی آزادی کی خلاف ورزی کرنے پر پولینڈ کیخلاف مقدمہ کردیا

برسلز( جنگ نیوز) یورپین یونین نے عدلیہ کی آزادی کی خلاف ورزی کرنے پر پولینڈ کے خلاف اعلیٰ ترین عدالت میںمقدمہ درج کر دیا ہے ۔ مقدمے میں پولینڈ کی حکومت پر عدالتی آزادی سلب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ یورپین یونین کے ایگزیکٹو کمیشن کا کہنا ہے کہ اس نئے پولش قانون کے تحت سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں5 برس کم کردئیے گئے ہیں ، جس کے باعث 72 میں سے 27 ججوں کو جبری ریٹارمنٹ دینے کا خدشہ ہے ۔ کمیشن نے یورپین یونین کی اعلیٰ عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولینڈ کے نئے قانون کی درخواست کو اس وقت تک معطل کیا جائے ، جب تک ججوں کی زبردستی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوتا ۔
تازہ ترین