• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور کو رنگ برنگی لالٹینوں سے سجادیا گیا


سنگاپور میں مڈ آٹم فیسٹیول کے موقع پر روایتی لالٹین شو کا انعقاد کیا گیا جس سے شہر رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھا ۔

سنگاپور میں چینی کمیونٹی اور سنگاپور کی انتظامیہ کی جانب مڈ آٹم فیسٹیول کے موقع پر منعقد ہونے والے اس سالانہ لالٹین شو میں مختلف مقامات پر رنگ برنگی دیوہیکل لالٹینوں سے سجایا گیا جس نے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے بلکہ دیکھنے والوں کو بھی مبہوت کردیاجبکہ فیسٹیول کے دوران مختلف سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کئے جانے والے روشنیو ں سے بھرپور اس روایتی شو کو دیکھنے کیلئے سیکڑوں افراد یہاں کا رُخ کر رہے ہیں اور روشنیوں بھرے اس نظارے کو انجوائے کر رہے ہیں۔

تازہ ترین