• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی قوم بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والی نہیں،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ پاکستان کمزور ملک نہیں اور نہ ہی بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والا ہے۔ بھارت کو اگر جنگ کا شوق ہے تو وہ اسے پورا کرکے دیکھ لے پاکستانی قوم ملک کیخلاف دیکھنے والی ہر آنکھ کو نکال دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں احمقانہ اور بچگانہ حرکت ہے۔ پاکستانی قوم کفری دنیا کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں۔ افغانستان پر امریکہ کی قیادت میں پچاس ممالک نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا مگر مجاہدین اسلام نے 17 سال میں انہیں وہ سبق یاد کرادیا کہ وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔ آج امریکہ پاکستان سمیت طالبان سے مذاکرات کے ذریعے اس صورتحال سے باعزت نکلنے کی بھیک مانگ رہا ہے بھارت کو بھی اگر جنگ کو شوق ہے تو وہ اپنے اس شوق کو مکمل کرلے۔
تازہ ترین