• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ اخباری صنعت کو سہارا دینے کیلئے اقدامات اٹھائیں،بی ایس ایف

کوئٹہ(پ ر) بی ایس ایف کے مرکزی ترجمان نےوفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو اشتہارات کی بندش کی ہدایات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں اخباری صنعت پہلے ہی زوال کا شکا ر ہے ایسے میں حکومت کی جانب سے اشتہارات کی بندش غیردانشمندانہ اور صنعت کو بند کرنے کے مترادف ہے ترجمان نے کہاکہ حکومت کوچاہیے کہ وہ اخباری صنعت کو سہارا دینے کیلئے اقدامات اٹھائے مگر افسوس یکطرفہ فیصلوں سے ہزاروں خاندان بے روزگار ہونے کاخدشہ ہے بلوچستان میں دیگرصوبوں کےمقابلے میں اشتہارات کے فنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں چھ ماہ سے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باعث صنعت بحران کا شکاراورملازمین معاشی مشکلات سے دوچار ہیں ترجمان نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیاکہ اشتہارات کی بندش کی بجائے فنڈز میں اضافہ کرکے صنعت کو بچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔
تازہ ترین