• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،سعودی عرب سے اغواء ہونے کی دعویدار خاتون کا دعویٰ جھوٹا نکلا

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سعودی عرب سے بچپن میں اغوا ہونے کی دعویدار تین بچیوں کی30سالہ ماں ، مسماۃ حفصہ کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست پر سپریم کورٹ کے حکم پر اس کی والدہ کے ساتھ کئے جانے والے ڈی این اے کی رپورٹ میں ثابت ہوگیا ہے کہ وہ اس کا دعویٰ جھوٹا تھا ،جس پر عدالت نے اس کی درخواست خارج کردی ہے ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے منگل کے روز مسماۃ حفصہ کی ڈی این اے کروانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

تازہ ترین