• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی تحقیقات کا ٹائم فریم ہوگا،ٹی او آرز میں ڈنڈی نہیں مارنے دینگے، شہباز شریف

اسلام آباد(ایجنسیاں )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ عوام سے دشمنی ہے‘حکومت کو من مانی نہیں کرنے دیں گے‘ اپوزیشن لیڈر ہی پی اے سی کا چیئرمین ہوتا ہے‘ انتخابی دھاندلی تحقیقاتی کمیٹی کے ٹی او آرز پر حکومت کو ڈنڈی نہیں مارنے دیں گے، پارلیمانی کمیٹی کا ایک ٹائم فریم ہو گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو پارٹی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ(ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں طے پایا کہ شہباز شریف آئندہ 3 ماہ تک پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رہیں گے۔

تازہ ترین