آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل10؍ربیع الثانی 1440ھ18؍دسمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کا آخری میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں آج ہونے والے پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ کی فاتح ٹیم 28 ستمبر کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی۔

ذرائع کے مطابق آج کے میچ میں فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان آج ہونے والا میچ سیمی فائنل کی سی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

اس ایونٹ میں دونوں ٹیمیں آج پہلی بار مدمقابل آرہی ہیں، پاکستان بنگلا دیش کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ابوظہبی میں آج ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں