• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ول اسمتھ کا اپنی سالگرہ کے موقع پرخطرناک اسٹنٹ


مشہور امریکی اداکار ول اسمتھ کااپنی سالگرہ کے موقع پر خطرناک اسٹنٹ پیش کر کے مداحوں کو بھی حیران کردیا۔

ہالی ووڈ فلمی دنیا کے ہیرو ول اسمتھ نے اپنی پچاسویں سالگری کے موقع پر خطرناک اسٹنٹ پیش کرنے کی ٹھانی اور امریکی ریاست ایریزونا کے گرینڈ کینین پارک کے پہاڑی سلسلے پر ہیلی کاپٹر سے جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کر کے نہ صرف اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منائی بلکہ اپنے مداحوں کو بھی حیران کردیا ۔

ول اسمتھ کے اس کارنامے کو دیکھنے کیلئے انکے فیملی ، ساتھی اداکار سمیت کئی مداح موجود تھے ۔

تازہ ترین