• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، ٹماٹر نے 60 روپے سے 80 روپے فی کلو پر جمپ لگادی ، سیب بھی ایک سو بیس سے براہ راست دوسو دس روپے فی کلو ہوگیا، لہسن ادرک لیموں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، انگور بھی کھٹے ہیں ، پہنچ سے باہر ہوگئے۔

منی بجٹ نے لاہور کے اتوار بازاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، بازاروں میں انگور کی قیمت بھی شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئے۔

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 10 سے 20 روپے کلو اضافے سے شہری پریشان ہو گئے ۔

ایک ہفتہ پہلے 65 روپے بکنے والا ٹماٹر 80 روپےکلو ہو گیا، لہسن 20 روپے کے اضافے سے 90 روپے جبکہ لیموں 15 روپے کے اضافے سے 115روپے کلو ہوگیا ۔

کریلے 15 روپے کے اضافے سے 100، جبکہ ادرک 200 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ۔

پھلوں میں سیب 120 سے 210 روپے کلو، انار140 روپے ، انگور 130 سے 170 روپے کلو جبکہ کیلے45 سے 70 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں ۔

لاہور کے شہری پھلوں کے معیار سے تو مطمئن ہیں لیکن قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ عام مارکیٹ کی نسبت اتوار بازار میں ریٹ کا فرق ضرور ہے لیکن یہ فرق پچھلے ہفتے کی نسبت اس بار جیب پر بھاری پڑ رہا ہے ۔

تازہ ترین