کراچی میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار انور مجید کے دفتر پر تفتیشی ٹیم نے چھاپا مارا، ہاکی اسٹیڈیم کے قریب انور مجید کی شوگر مل کے دفتر میں چھاپے کے دوران تلاشی لی گئی۔
ذرائع مطابق کارروائی منی لانڈرنگ کیس کی تفتیشی ٹیم نے کی،جس کے دفتر میں موجود ریکارڈ کی چھان بین کی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار چھاپا مار ٹیم کے ہمراہ تھے، چھاپا مار ٹیم کی جانب سے دفتر کی تلاشی لی گئی۔