• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی، سعودی صحافی کے لاپتہ ہونے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) ترک میڈیا نے سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج ریلیز کر دی ہے۔اس ویڈیو میں مبینہ سعودی انٹیلی جنس افسران کو استنبول ہوائی اڈے کے ذریعے ترکی میں داخل ہوتے اور روانہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق جمال خاشقجی دو اکتوبر کو سعودی قونصل خانے میں داخل ہوئے اور اس کے بعد انھیں کہیں دیکھا نہیں گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ نے ترک ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی صحافی کو مشہور زمانہ جرائم کے ڈرامے پلپ فکشن کے طرز پر قتل کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جمال شاشقجی کوقتل کرنے کے بعد ان کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے گئے ۔ تاہم ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اس طرح کا دعویٰ کس بنیاد پر کررہے ہیں ۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے استنبول میں ترک صحافی کی گمشدگی کے معاملے پر سعودی عرب کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی ہے ۔

تازہ ترین