• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت کی آئل ریفائنری پر متعدد ڈرون حملے، آگ لگنے کے باعث کئی یونٹس بند

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کویت کی مناء الاحمدی آئل ریفائنری پر متعدد ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔

کویتی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ڈرون حملوں کے نتیجے میں مناء الاحمدی آئل ریفائنری کے بعض حصوں میں آگ لگ گئی۔

آتش زدگی کے باعث آئل ریفائنری کے کئی یونٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

کویتی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ مناء الاحمدی آئل ریفائنری کا شمار کویت کی بڑی آئل ریفائنریز میں ہوتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید