• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں، عاصم منیر ڈی آئی جی آئی ایس آئی، محمد عدنان وائس چیف آف جنرل اسٹاف

راولپنڈی (جنگ نیوز) پاک فوج کے سات لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں اور تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی ) تعینات کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کو کور کمانڈر منگلا تعینات کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز کو ملٹری سیکریٹری جی ایچ کیو جبکہ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو آئی جی آرمز تعینات کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی چیف آف لاجسٹکس، لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان وائس چیف آف جنرل اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) بھی رہ چکے ہیں اور اس سے پہلے انہوں نے سیاچن میں ڈویژن کمانڈ کی اور وہ آپریشنل ایریا میں بریگیڈ کی کمان بھی سنبھال چکے ہیں۔ عاصم منیر پاکستان ملٹری اکیڈمی یعنی پی ایم اے کے فارغ التحصیل نہیں بلکہ انہوں نے آفیسرز ٹریننگ اسکول سے فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

تازہ ترین