• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کا ’ایم کیو ایم پاکستان نظریاتی‘قائم کرنے کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے ’ایم کیو ایم پاکستان نظریاتی‘قائم کرنے کا اعلان کردیا ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے چار نکاتی ایجنڈا پیش کیا اورپارٹی کے کارکنوں اور ذمے دارروں کو 5فروری کی پوزیشن پر واپس لانے اور انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ان کا کہناتھاکہ حادثاتی طور پر پارٹی کی قیادت لندن سے میرے پاس آئی۔ 11 فروری کومجھ سےپارٹی سربراہی خالدمقبول صدیقی نےلےلی،میں نے 13 ستمبرکورابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دیاتھا، 25 جولائی کے الیکشن میں پارٹی 17 سے 4 سیٹوں پر پہنچ گئی۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پارٹی کو نظریاتی بنانے کےلیے ایک ایک مہاجر کے پاس جائیں گے ، پارٹی سے کرپشن کا خاتمہ اور رہنماؤں کو پرانا حساب کتاب دینا ہوگا، ساتھیوں سے انٹرا پارٹی الیکشن سے کم کوئی بات نہیں ہوگی ۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ مجھ سے9 نومبر کی پریس کانفرنس کا بدلہ لیا گیا، میرا دل جلا ہوا ہے،کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے،میرابڑا گناہ یہ بھی تھا کہ میں نے پارٹی میں احتساب کی بات کی، ایم کیوایم کو نظریاتی پارٹی بنانےکےلیے اب پیچھے مڑ کر نہیں دیکھوں گا۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ایک فرد واحد نے مجھے ٹارگٹ کرکےنقصان پہنچایا اور مجھے ہروایا،اس طرح پارٹی نہیں چلائی جا سکتی، اس سے زیادہ تباہی ہو گی،میرا ایک گناہ یہ بھی تھاکہ میں نے پی ایس پی کے پروجیکٹ کو ناکام بنایا۔

ان کا کہناتھاکہ حکومتی وزراء غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ،سوچنے کی بات ہے کہ مہنگائی پر ایم کیو ایم کا ردعمل سامنے نہیں آیا،لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ متحدہ کیوں خاموش ہے ؟

فاروق ستار نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی سرکس لگا ہے اور ایم کیو ایم پاکستان میں بھی ایرانی سرکس نظر آرہا ہے ،اگر حکومت کی پالیسی عوام دشمن ہے تو ہم آواز اٹھائیں گے ۔

تازہ ترین