• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ

وزیراعظم ہائوس کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ۔

وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی گاڑیاں نیلام کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔

ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹرٹ کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی ہدایت پر وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت سیکریٹریٹ کی گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی ایک مرسیڈیز بینز،4 ٹیوٹا کرولا،ایک سوزوکی بولان اور ایک موٹر سائیکل 24 اکتوبر کو نیلام کی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق اس حوالے سے اخبارات کو اشتہارات دئیے جاچکےہیں ،خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد گاڑیوں کا معائنہ صبح 11 بجے سے دن 1بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے پارکنگ ایریا میں کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین