• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال، ماؤنٹ گرجا پر طوفان کی زد میں آ کر8 کوہ پیما ہلاک

نیپال میں ماؤنٹ گرجا پر کوہ پیمائی کرنے والے 8 افراد برفانی طوفان کی زد میں آ کرہلاک ہوگئے، ایک کوہ پیما لاپتہ ہے۔

نیپالی حکام کے مطابق کوہ پیماؤں کا کیمپ برفانی طوفان کی زد میں آنے سے ہلاکتیں ہوئیں، ہلاک ہونے والے 8افراد میں جنوبی کوریا کے کوہ پیما اور ان کے نیپالی گائیڈ بھی شامل ہیں۔

نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ تمام ہلاک شدگان کی لاشیں آج صبح ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ علاقے میں کیمپ کے ملبے اور برف میں دھنسی ہوئی ملیں، اس مقام پر ہیلی کاپٹر بھی بھیجا گیا تاہم موسم ناسازگار ہونے کے باعث لاشوں کی منتقلی کے عمل میں دشواری کا سامنا ہے۔

نیپالی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اتوار کو اگر موسم سازگار ہوا تو لاشیں منتقل کی جاسکیں گی، برفانی طوفان کے نتیجے میں نواں کوہ پیما لاپتہ ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

+

تازہ ترین