• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں غریبوں کو انصافی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، میاں طارق جاوید

برسلز (عظیم ڈار) پاکستان تحریک انصاف ڈنمارک کے سینئر رہنما میاں طارق جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان پاکستان کے اندر ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جہاں غریبوں کو انصاف مہیا ہو اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی طرف سے مہیا کی جائے۔ ہم نے یورپ میں پارٹی پلیٹ فارم سے ملک کیلئے نہ صرف چندہ اکٹھا کیا بلکہ ملک کی بہتری کے لیے مثبت اقدام اٹھایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف بلجیم شکیل گوہر کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے کیا۔ پروگرام میں ای یوپاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر، سوشلسٹ پارٹی برسلز کے امیدوار برائے کونسلر محمد ناصر اور ایم آر پارٹی اندرلخت کے امیدوار برائے کونسلر امین الحق نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کے ساتھ علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری نے شروع کیا۔ نظامت کے فرائض اظہر حسین جعفری نے ادا کیے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی میاں طارق جاوید نے یورپ بھر میں بزنس فورم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہہماری پارٹی کے کچھ دوست جو منسٹر ہیں ان کی ہدایت پر بزنس فورم بنانے نکلا ہوں تاکہ لوگ اپنا سرمایہ پاکستان لائیں۔ سابقہ ادوار میں سفارتخانوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، ہماری حکومت کی ترجیحات میں دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں کی بہبود کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور ہماری حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سفارتخانوں میں سیاسی شخصیات کو ویلفیئر اتاشی مقرر کیا جا ئیگا۔ زلفی بخاری کی قیادت میں ایک ڈیلی گیشن پاکستان کے لیے تیار کریں گے جو ملک کے اندر سرمایہ کاری کرے۔ تقریب سے میاں شعیب، سینئر رہنما غلام ربانی بابو بھائی، ملک ریاض، اویس ورک، شفیق جٹ، ایم آر کے امین الحق اور سوشلسٹ پارٹی کے محمد ناصر نے بھی خطاب کیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کی ترقی اور درخشاں مستقبل کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین