• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی ، داخلہ ٹیسٹ کی حتمی فہرست ترتیب دی جارہی ہے،ڈاکٹر راشدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر پیر روشن دین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ داؤد یونیورسٹی میں باقاعدگی سے کلاسز کے انعقاد کے ساتھ ہی موجودہ سیشن برائے 2018ء کے فائنل امتحانات بروقت ہوں گے جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں تاہم پاکستان انجینئرنگ کونسل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور جامعہ کی اکیڈمک کونسل کی جاری کردی ہدایات کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ 75؍ فیصد سے کم حاضری والے طلبہ و طالبات کو امتحانات میں بیٹھنےکی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ داؤد کے کانفرنس روم میں منعقد اکیڈمک سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئےکیا ۔ اجلاس میں ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، اکیڈمک کوآرڈینٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ ، رجسٹرار سید وقار حسین شاہ ، تمام شعبوں کے چیئرپرسنز ، امتحانات اور حاضری کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ نیا تعلیمی سیشن برائے 2019ء مقررہ وقت پر شروع ہوگا ۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ داخلہ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طلباء کی حتمی فہرست ترتیب دی جارہی ہے اور جلد میرٹ پر پورا اُترنے والے طلباء کو انٹرویو کیلئے طلب کیا جائیگا۔
تازہ ترین