• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’’ڈونکی کنگ‘‘ نے میدان مار لیا ایک دن میں ریکارڈ ایک کروڑ کی آمدنی


’’ڈونکی کنگ‘‘ نے فلمی سلطنت میں اپنے راج کو مستحکم کرلیا ہے اور رعایا نے سنیمائوں میں جا کر ڈونکی راجہ کی مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔

پاکستان کی سب سے بڑی اور جیو کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’’دی ڈونکی کنگ‘‘ نے صرف ایک دن میں ریکارڈ ایک کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے ، لاہور، اسلام آباد ، فیصل آباد، ملتان ، گوجرانوالہ ، کراچی اور ملک کے دیگر سنیما گھروں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کیا بوڑھا ، کیا جوان کیا بچہ کیا خواتین سب کے سب ڈونکی کنگ کی محبت میں گرفتار نظر ٓائے ، فلم دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد سنیمائوں کے باہر نظر ٓارہی ہے ان میں سے کچھ کے پاس ٹکٹ ہیں تو کچھ ٹکٹوں کے حصول کیلئے سرگرداں تھے فلم کے تمام شوز ہائوس فُل ہی ہیں اور جو فلم دیکھ کر باہر ٓارہا ہے وہ اس فلم کے گن ہی گارہا ہے ، اکثریت فلم کی اینی میشن ، اسٹوری ، گانوں اور وائس اوور کی تعریف کررہی ہے۔ سنیما گھروں کے باہر فلم کے ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے عوام کی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں۔ بہت سارے لوگ بچوں کے ہمراہ یہ فلم دیکھنے کیلئے ٓائے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کو تقریبا تمام ہی شوز ہائوس فل تھے ، تعطیل کے باعث فیملیز کی واحد تفریح صرف اور ڈونکی کنگ دیکھنا تھی، یہ فیملی کیلئے بھر پور تفریحی فلم ہے یہ فلم دیکھنے والوں کا تبصرہ تھا۔ فلم کا مرکزی ہیرو ’’منگو‘‘ اس وقت سب سے مقبول کردار بن گیا ہے، بچے کیا بڑے بھی اُس کے گانے گنگاتے سنیما گھروں کا رُخ کررہے ہیں۔

ہر عمر کے افراد نے بید کیلئے ہے اسلئے یہ فلم غیر معمولی بزنس کرے گی ۔ مثال کہانی ، زبردست ایکشن ، اعلیٰ سائونڈ ایفیکٹس ، عمدہ ڈائیلاگز اور جاندار اینی میشن کو دِل کھول کر سراہا۔ ڈونکی کنگ کے اینی میشن کو عالمی معیار کا قرار دیا جارہا ہے۔ سنیمائوں کی علاوہ سوشل میڈیا پر اس فلم کے ٹریلر ، ٹیزر اور گانوں کو دیکھنے اور اسے لائیک کرنے والوں کی تعدا د بھی ایک کروڑ کے قریب پہنچ رہی ہے، فلمی ناقدین کا خیال ہے کہ یہ فلم چونکہ ہر طبقہ اور ہر عمر کے افراد کیلئے ہے اسلئے یہ فلم غیر معمولی بزنس کرے گی ۔ فلم دیکھنے والوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ فلم نے گھر کے ہر فرد کے دِل جیت لئے ہیں، یہ ایسی فلم ہے جسے بچوں اور بڑوں نے ملکر انجوائے کیا ،فیملیز کی واحدپسند بن گئی ہے، چھٹی کا مزہ دوبالا کردیا، ڈونکی کنگ جیسی مزید فلمیں بننی چاہئیں۔ہر کوئی منگو کی اداکاری کی تعریف کررہا ہے کئی بچے سنیما گھروں سے باہر نکلنے کے بعد ہنستے مسکراتے اور منگو کی نقلیں اُتارتے دکھائی دیئے اور بہت سے بچے منگو کے پوسٹرز کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔

تازہ ترین