• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پنجاب میں (ن) لیگ کے کارکنوں کا بھرپور جشن، بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں


  مسلم لیگ (ن) کی جانب سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ضمنی انتخابات میں کامیابی پر بھرپور جشن منایا گیا۔

کارکنوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر اور پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، لیگی کارکنوں نے پابندی کے باوجود آتش بازی بھی کی ،حق میں نتائج نہ آنے پر پی ٹی آئی کے کارکن مایوس ہو کر گھروں کو واپس لوٹ گئے جس سے انتخابی دفاتر خالی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد امیدوار اپنے حامیوں کے ہمراہ پارٹی دفاتر میں جمع ہوگئے ۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوتے ہی مسلم لیگ (ن) کے حامیوں نے جشن منانا شروع کر دیا ۔

اس موقع پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ کارکن ڈھول کی تھاپ پر اور پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے پارٹی قیادت اور امیدواروں کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

بعد ازاں کارکن مختلف مقامات پر شاہراہوں پر بھی نکل آئے اور جشن منایا اورمٹھائیاں بھی تقسیم کی جاتی رہیں ۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے حلقہ این اے 124، این اے 131، پی پی 164اور پی پی 165کے مرکزی انتخابی دفاتر سمیت مختلف مقامات پر جمع ہو کر جشن منایا اور بعض مقامات پر پابندی کے باوجود آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ این اے 124سے (ن) کی کامیابی کی خوشی میں بھرپو رجشن منایا گیا جس میں شاہد خاقان عباسی ، مجتبیٰ شجاع الرحمن، چوہدری شہباز ، توصیف شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں۔

تازہ ترین