• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں مٹی سے بنے شاندار مجسموں کی نمائش کاانعقاد

برسلز(این این آئی)بلجیم میں مٹی سے بنے شاندار مجسموں کی نمائش کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف ممالک سے مٹی کے مجسمے بنانے کےماہرفنکاروںنے شرکت کی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلجیم کے شہر اوسٹینڈ میں دنیا کے سب سے بڑے مٹی سے بنے مجسموں کے سالانہ میلے کا انعقادکیا گیا۔ اس 12ویں سالانہ میلے میں اپنے فن کامظاہرہ کرنے کے لیے مختلف ممالک سے مٹی سے مجسمے بنانے کے ماہرفنکاریہاں آئے کینیڈا، اسپین اٹلی، روس، یوکرین، پولینڈ، جرمنی اور آسٹریا سمیت مختلف ممالک سے آئے مجسمہ سازوں نے پانچ ہفتوں کی کڑی محنت کے بعد 7ہزار ٹن ریتیلی مٹی استعمال کرتے ہوئے150 شاندار مجسمے تیار کرکے نمائش کیلئے پیش کیے۔ڈزنی لینڈ پیرس سینڈ میجک کی تھیم کی مناسبت سے تمام مجسمہ سازوں نے پیرس کے ڈزنی لینڈ میں موجود کارٹون کرداروں سیلے کر کامک کیریکٹرز اور دیگر اینیمیٹڈ فلموں کے کرداروں کو اپنے مجسموں میں نمایاں کیا۔واضح رہے کہ10ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی مٹی کے مجسموں کی یہ نمائش3ماہ تک جاری رہی جبکہ اس دوران ہزاروں افراد نے یہاں کا رخ کیا۔
تازہ ترین