• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
٭ فضائیہ انٹر کالجیٹ سائوتھ زون ٹیبل ٹینس (گرلز) چیمپئن شپ فضائیہ کالج ملیر نے جیت لی۔سنگل ایونٹ میں خدیجہ نے فضائیہ کالج مسرور کی الیزہ جبکہ ڈبلز میں فضائیہ ملیر کی جوڑی جو خدیجہ اور فاطمہ نصر پر مشتمل نے فضائیہ مسرور کی الیزہ اور مقدس کو شکست دی۔ مہمان خصوصی بیس کمانڈر پی اے ایف بیس مسرور ائیر کموڈورایم سرفرازتھے۔٭ آل کراچی میئرکپ فٹبال چیمپئن شپ میں بلو چ اسٹار نے چمن اسپورٹس کو2-1، ینگ عزیز آباد نے ینگ بلتستان کو 2-0، گولیمار آزاد نے غریب شاہ یونین 3-1، آزاد الیوان بنارس نے آزاد الیوان ملیر پینلٹی ککس پر 4-3اور ینگ اسلام نے پینلٹی ککس پر ینگ گلوب 4-1 سے ہرا دیا۔٭عبدل ایف سی نے لیژر لیگس میں کارساز ایف سی کو 10-5 کی شکست دیکر 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔شاہ زیب اور عفان نے ہیٹ ٹرکس کیں۔جوگا بونیٹو کو نبیل ایف سی کے خلاف پوائنٹس میچ میں کامیابی حاصل ہوئی۔
تازہ ترین