• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیملی سیاست کی حوصلہ شکنی تک بلیک میلنگ چلتی رہےگی،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ ہر جماعت بالخصوص پی ٹی آئی کو ضمنی انتخابات سے سبق سیکھنا چاہئے جب تک فیملی سیاست کی حوصلہ شکنی نہیں ہو گی بلیک میلنگ چلتی رہےگی، ایم کیو ایم انتشار کا شکار ہے جس کے سبب اس کا ووٹر پی ٹی آئی کی جانب راغب نظر آتاہے عالمگیر کی شخصیت کا اثر کم پی ٹی آئی کا نام زیادہ ہے، تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کی شخصیت کا اثر تھا اب وہ موجود نہیں تھے تو تحریک انصاف پرفارم نہیں کر سکی، معروف کیریئر کونسلر اظہر حسین عابدی نے کہا کہ علمی ترقی کیلئے ٹیچنگ ریکوائرلیول ٹیچرز اکیڈمیز کا قیام انتہائی ضروری ہے اس کے لئے حکومت کو اصلاحات لانی پڑیں گی سیاسی مداخلت سے بالاتر ہوکر میرٹ کی بنیاد پر ٹیچرز ریکروٹ کرنا پڑیں گے پہلے ہائر کرکے پھر ٹرینڈ کرنا پڑے گا۔ ممبر اکنامک ایڈوائزری کونسل عابد قیوم سلہری نے کہا کہ حکومت کوتھوڑا بہت ٹائم ابھی مزید دینا پڑے گا صرف دو ماہ ہی ہوئے ہیں ایشوز سب کے سامنے ہیں معیشت کی صورتحال بہت زیادہ اچھی نہیں تھی، اسی لئے حکومت جلد ہی آئی ایم ایف کے پاس چلی گئی۔ رہنما پیپلز پارٹی تاج حیدر بھی پروگرام میں شریک تھے۔ڈونکی کنگ کی ریلیز ،آتے ہی دھوم مچادی ہے ،پہلے ہی دن ایک کروڑ سے زائد کا بزنس ۔جیو پاکستان کے آغاز میں فلم ڈونکی کنگ کی ریلیز کے ساتھ ہی کامیابی اور سینما گھروں پر عوام کے رش پرفلم کے پریمیئر میں شرکت کرنے والے میزبان عبداللہ سلطان کا کہنا تھا کہ سچ کہا جائے تو پیسے وصول فلم ہے ، ہر کسی نے فلم کو انجوائے کیا ہے ۔ انیمیشن ورلڈ کلاس ہے فلم نے بچے اور بڑے سب کو ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہونے پر مجبور کر دیا۔ پاکستان میں ایک بینچ مارک سیٹ ہوگیا ہے کیونکہ یہ ایک بہت بڑا مائل اسٹون تھا جو پاکستان سینما انڈسٹری نے اچیو کیا ہے کیونکہ انیمیٹڈ فلم دنیا کو لگتا تھا کہ پتہ نہیں ہم بنا بھی پائیں گے لیکن جو جیو فلمز نے کارنامہ کردکھایا ہے وہ شاندار ہے کیونکہ بھارت میں بھی ابھی تک کوئی بھی انیمیٹڈ فلم نہیں بنی ہے۔پروگرام میں ڈونکی کنگ دیکھنے والے ناظرین سے گزارش کی گئی کہ وہ اپنے فیوریٹ کریکٹر کا نام جیو پاکستان کو @GeoPakistanTV پرٹوئٹ کریں۔
تازہ ترین