• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ میں مزید چار وزراء شامل، ارکان کی تعداد 16 ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید چار وزراء کابینہ میں شامل کرلیے ہیں جس کے بعد کابینہ کے اراکین کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے جس میں دو صوبائی مشیر علاوہ ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہائوس میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں نئے وزراء سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے وزراء میں تیمور تالپور، سید اویس شاہ، مرتضیٰ بلوچ اور باری پتافی شامل ہیں۔
تازہ ترین