• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات کی جانچ پڑتال، 30 رکنی کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اے پی پی‘این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے الیکشن 2018ءمیں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئےسینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین پر مشتمل 30 رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہےجس کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔کمیٹی میں وفاقی وزیرپرویز خٹک، شفقت محمود، شیریں مزاری، فوادچوہدری‘طارق بشیر چیمہ، اعظم سواتی، ارکان قومی اسمبلی عامر ڈوگر، خالد مگسی، اختر مینگل، سید امین الحق، غوث بخش مہر،ایاز صادق، رانا تنویر حسین، احسن اقبال، مرتضیٰ جاوید عباسی، رانا ثناءاللہ، راجہ پرویز اشرف، خورشید احمد شاہ، سید نوید قمر، امیر حیدر اعظم خان، عبدالواسع، سینیٹر محمد علی خان سیف، سینیٹر سرفراز بگٹی، نعمان وزیر خٹک، ہدایت اللہ،جاوید عباسی،محمد اسد جونیجو ،عثمان کاکڑ، عبدالرحمن ملک اور مولانا عبدالغفور حیدری شامل ہیں۔ کمیٹی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے ٹرم آف ریفرنس (ٹی او آر) کو حتمی شکل دے گی اور اس کے مطابق ضروری اقدامات اٹھانے سمیت ارکان کمیٹی کے اتفاق رائے سے طے پانے والے مقررہ وقت کے اندر رپورٹ مرتب کر کے ایوان میں پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین