• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ ٹائون کے شہداء کوانصاف نہ ملنے کیخلاف مظاہرہ

پشاور(خبرنگار)نیشنل لیبرفیڈریشن خیبرپختونخوانے سانحہ بلدیہ ٹائون کراچی کے شہدائوں کوانصاف نہ ملنے کے خلاف مظاہرہ کیا۔پشاورپریس کلب کے باہرہونے والے مظاہرے کے دوران شرکاء نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پرسانحہ بلدیہ ٹائون کے شہداء کوانصاف نہ ملنے کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین کاکہناتھاکہ 11 ستمبر 2012ء کوبلدیہ ٹائون میں 259بے گناہ مزدورجن میں عورتیں ،معصوم بچے اورمردشامل تھے کوزندہ جلاکرراکھ بنادیاگیالیکن چھ سال گزرنے کے باوجودبھی سانحہ شہداء کوانصاف نہیں مل سکااورنہ ہی انکے لواحقین کیساتھ حکومت کی جانب سے کوئی تعاون کیا گیا۔انہوںنے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیراعظم عمران خان اوردیگرحکام سے اپیل کی کہ سانحہ کے شہداء کوانصاف فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین