• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ڈرائیور کو معذور کردیا

پشاور(خبرنگار)پشاور کے علاقہ ڈنگ لختی بالا کے ڈاکٹروں کی غفلت سے معذورہونے والے شخص نے ملوث افراد کیخلا ف کارروائی کا مطالبہ کردیا، رازی خان نے صحافیوں کو بتایاکہ وہ ٹیکسی ڈرائیور ہے اور کولہے کے جوڑ میں درد کی وجہ سے وہ رنگ روڈپرواقع ایک نجی ہسپتال گیا جہاں ڈاکٹروں نے دوماہ تک اسکا کرنٹ اور شعا عوں کے ذریعے لاج کیا جس نے اسے ٹھیک ہونے کی بجائے معذور کر دیا ہے ، اس نےکہا کہ علاج پر اس کے دو لاکھ روپے خرچ ہوچکے ہیں اور اس تمام کا ذمہ دار کے کے ٹی ہسپتال کے ڈاکر ہیں ،اس نےکہا کہ ان کے خلاف محکمہ صحت فورا کارروائی کرے۔
تازہ ترین