• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی سی ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کیلئے تین نام بھجوا دیئے گئے

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزارت صحت کے احکامات پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی ) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ڈاکٹر راجہ امجد نے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیلئے سینارٹی کی بنیاد پر تین فیکلٹی ممبر کے نام بھجوا دیئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ای ڈی پمز نے پروفیسر اقبال میمن، پروفیسر عابد فاروقی اور پروفیسر بتول مظہر کے نام بھجوائے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے یہ بھی ہو سکتا ھے وزیراعظم عمران خان کسی بھی نام کو ایکٹنگ وی سی کے طور پر صدر کو نہ بھجوائیں بلکہ ملک کے کسی مشہور ڈینٹسٹ یا فزیشن کو وفاق کی سب سے بڑی میڈیکل یونیورسٹی کا ایکٹنگ وائس چانسلر لگانے کیلئے صدر کو تجویز کریں ۔
تازہ ترین