• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ کے سابق صوبائی وزیر جام خان شورو کے کرپشن کیس میں وانٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

نیب کے ترجمان کے مطابق سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو پر لوکل گورنمنٹ میں کرپشن کے الزامات ہیں۔

نیب ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جام خان شورو کی گرفتاری کے لیے نیب کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما جام خان شورو 2013ء سے 2018ء کے دوران سندھ اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں اور اس دوران وزیر بلدیات کے عہدے پر فائز بھی ہوئے۔

تازہ ترین