• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قونصلیٹ کا فخر عالم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

پاکستانی اداکار وگلوکار فخر عالم کے ’مشن پرواز ‘ کے لیے امریکی قونصلیٹ کی جانب سے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاپ گلوکار فخر عالم اپنا بچپن کا خواب پورا کرنے کے لیے10 اکتوبر کو امریکی ریاست فلوریڈا سے سفر پر نکلے تھے،دنیا کا سفر کرتے ہوئے وہ 16 اکتوبر کو کراچی پہنچے جہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔ اس کے بعد وہ اسلام آباد پہنچے اور پھر ان کی منزل لاہور ہے۔


اسلام آباد سے لاہور روانہ ہونے سے قبل انہوں نے امریکی قونصل خانے کی نائب پبلک افیئر آفیسر الزبتھ لی سے ملاقات کی۔

اس دوران الزبتھ لی نے فخر عالم اور ان کی ٹیم کو  'مشن پرواز مکمل کرنے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں پوری دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی ہونے پر مبارک باد بھی دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’یو ایس قونصلیٹ لاہور‘ نے فخر عالم اور امریکی قونصلیٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لاہور روانگی سے متعلق آگاہ کیا ہے۔


واضح رہے اداکارفخر عالم نے 28 دن میں پوری دنیا گھومنے کا منصونہ بنایاتھا اور اس دوران وہ دنیا کے 30 مختلف ایئرپورٹس سے جہاز اُڑائیں گے۔

تازہ ترین