• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباس نے مین آف دی میچ ایوارڈ بیٹی کے نام کردیا


پاک آسٹريليا ٹيسٹ ميچ ميں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بالر محمد عباس نے مین آف دی میچ ایوارڈ بیٹی کے نام کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ پرفارمنس بیٹی کو سالگرہ کا تحفہ ہے ۔

پاک آسٹريليا ٹيسٹ ميچ ميں محمد عباس نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں بھی پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔

محمد عباس کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے کمزور پہلوؤں کا ویڈیوز سے معائنہ کیا ، اسی کا فائدہ ملا ، اپنی محنت کررہا ہوں، جب بھی ٹیم کو ون ڈے کرکٹ میں ضرورت ہوگی میں دستیاب ہوں۔

فاسٹ بالر محمد عباس کا تعلق سيالکوٹ کی تحصيل سمبڑيال کے نواحی قصبے جھيٹکے سے ہے جہاں سے انہوں نے اپنی کرکٹ کا آغاز کيا۔

محمد عباس کے والد محمد الياس کا کہنا ہےکہ عباس کو بچپن سے ہی کرکٹ سے لگاؤ تھا، اسکول سے چھٹی پر وہ فوراً گراؤنڈ چلا جاتا تھا اور ہم نے اسے کرکٹ کھیلنےسے کبھی نہیں روکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عباس کی شاندار کارکردگی پر وہ بہت خوش ہيں اور وہ اميد کرتے ہيں کہ وہ اسی طرح محنت کرکے ملک کا نام روشن کرے۔عباس ويلڈنگ ورکشاپ پر کام کرتا تھا کام سے فارغ ہو کر وہ سيدھا گراؤنڈ چلا جاتا تھا آج اس کی محنت رنگ لے آئی۔

تازہ ترین