• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمبرین پٹرول مقابلے، پاک فوج کی ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

اسلام آباد ( وقائع نگار) پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں کیمبرین پٹرول مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیمبرین پٹرول کے مقابلے برطانیہ کے شہر ویلز میں ہوئے جہاں پاک فوج کی ٹیم نے مسلسل چوتھی بار گولڈ میڈل حاصل کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا گیا کہ گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی بہادر نوجوانوں پر مشتمل ٹیم کا تعلق ناردرن لائٹ انفینٹری سے ہے۔ 8 اکتوبر سے شروع ہونے والے مقابلوں میں 34 ممالک کی 131 ٹیموں نے شرکت کی ۔

تازہ ترین