• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہر کام میرٹ پر کیا ہے اور میرٹ پر ہی کریں گے، کرپٹ عناصر کی اس صوبے میں کوئی گنجائش نہیں، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک مثبت تبدیلی کی علامت بن چکی ہے، بجٹ میں عام آدمی کی ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔

تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، شفافیت، سادگی اور کفایت شعاری تحریک انصاف کا طرۂ امتیاز ہے۔

تازہ ترین