• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)لڑکے کوگن پوائنٹ پراغواکرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ صدربیرونی کو جبران سکنہ بنک کالونی دھمیال نے بتایا کہ 11اکتوبر رات نوبجے میرا بھائی کامل ظہیر بازار میں سامان لینے گیا گلی میں سامان لینے کے بعد گھر واپس آرہا تھا کہ صہیب احمد ستی میرے بھائی پر اچانک حملہ آور ہوا اور اس کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر اغواء کر نے کی کوشش کی ۔ کامل نے اپنے بچاؤ کے لیے شور مچانا شروع کر دیا جس کا شور سن کر دکاندار بھا گ کر اس کی مدد کو آیا تو اس کو دیکھ کر صہیب ستی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر گلی میں فرار ہو گیا۔ اس کے ہا تھ میں پسٹل بھی تھا ۔ دریں اثناء تھانہ کوہسار کے علاقہ بلیو ایریا سے نوجوان کواغواکرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔محمد عثمان سلیمی نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ فواد مسعود اور راشد نے دیگر نامعلوم ملزموں کے ہمراہ مدعی کے بھائی کاشان سلیمی کو اغواء کر لیا اور دھمکیاں دیں۔
تازہ ترین