• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 458لٹر کھلی شراب ، 75بوتل شراب اور 1790گرام چرس بر آمد کر لی۔ تھانہ صدر واہ پولیس نے عمران سے 400لیٹرکھلی شراب اور 65بوتل شراب برآمد کی۔ پولیس نے2 انتہائی مطلوب اشتہاریوں سمیت 7مجرمان اشتہاری اور 4عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کر لیا۔ ٹیکسلا پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محمد علی، رضوان ،فیصل اور امان کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کےان کے قبضہ سے 6ہزار 570روپے ،4موبائل فون ،تاش کے پتے اور سرچ لائٹ برآمد کر لی۔
تازہ ترین